بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)گھر میں نقب لگانے والے چوروں نے شہری کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا،پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا،تفصیلات کے مطابق چک نمبر 309 (ای بی) کا رہائشی یٰسین ولد طفیل آرائیں اپنے عزیزوں کے ہمراہ گھر میں سویا ہوا تھا کہ ملزمان اختر عرف بلی ڈوگر سکنہ 307 (ای بی) اپنے دیگر دوساتھیوں کے ہمراہ گذشتہ شب گھر کی دیوار میں نقب لگا رہا تھا آہٹ پر اہل خانہ جاگ گئے شور پر ملزمان نے فائرنگ کر کے یٰسین آرائیں کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے پولیس تھانہ ساہوکا نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم اختر ڈوگر کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے پسٹل اور کار بین برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

About Author


How can I help you? :)

03:36
Hide WhatsApp Form
ہم سے رابطہ کریں۔