وزیر اعظم عمران خان کی شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم پاکستان عمران خان سعودی عرب کے ایک روزہ دورہ پر ریاض پہنچ گئے،شاہ خالد ائیر پورٹ کے رائل ٹرمینل پر گورنر ریاض فيصل بن بندر بن عبد العزيز السعود اور وزیر مملکت و نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان نے انکا استقبال کیا،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی سید ذوالفقار بخاری بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں،عمران خان کا سعودیہ عرب ایران کشیدگی کے خاتمے کا مشن،وزیر اعظم عمران خان کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات،عمران خان نے سعودی فرمانروا کو ایرانی قیادت سے ملاقاتوں سے متعلق آگاہ کیا،ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی بات ہوئی۔