اہم قومی امور پر چین نے ہمیشہ پاکستان کی حمایت کی۔وزیر اعظم عمران خان
بیجنگ(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور چین کے صدر شی جن پنگ کی ملاقات،صدر چین شی جن پنگ نے وزیر اعظم عمران خان اور وفد کے ارکان کا پرتپاک استقبال کیا،دونوں راہنماؤں کا دوطرفہ علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال بھی ہوا،وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اہم قومی امور پر چین نے ہمیشہ پاکستان کی حمایت کی،پاکستان کی اقتصادی ترقی میں چین کا کردار اہم ہے،سی پیک کی جلد تکمیل ہماری پہلی ترجیح ہے،مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں لوگوں کا لاک ڈاؤن جاری ہے،مقبوضہ وادی میں انسانی بحران جنم لے چکا ہے،بھارت مقبوضہ کشمیر سے کرفیو فوری طور پر اٹھائے،وزیر اعظم عمران خان کا چین کو تمام اہم امور پر مکمل حمایت کا اعادہ۔