ہمیں اپنے فوجی جوانوں اور افسران پر فخر ہے ۔ علی اکبر بھٹی
وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے فوجی جوانوں اور افسران پر فخر ہے،پاک فوج کی قربانیاں پاکستان کی خود مختاری کو قائم رکھے ہوئے ہیں،جذبہ حب الوطنی سے سرشارہمارے جوان وطن کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے گراں قدر خدمات انجام دے رہے ہیں ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میجر طفیل شہید کے مزار پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بریگیڈ یئر جواد احمد ذکاء،اسسٹنٹ کمشنر بورے والا راو تسلیم اختر اور دیگر ریٹائرڈ آرمی آفیسرز،جوان اور شہداء کے اہل خانہ بھی پر موجود تھے انہوں نے کہا کہ میجر طفیل محمد شہید نے 1958ء میں ضلع کومیلا لکشمی پور کے محاذ پر ملک کادفاع کرتے ہوئے اپنی جان کا نظرانہ پیش کیا تھا۔