آئندہ 24 گھنٹوں میں تیز بارش اور بعض علاقوں میں ژالہ باری ہو سکتی ہے
اسلام آباد(تحصیل رپورٹر)آئندہ 24 گھنٹوں میں تیز بارش اور بعض علاقوں میں ژالہ باری ہو سکتی ہے،فورکاسٹ کی مدت آج سے (7) اکتوبر دوپہر (3) بجے تک ہے طاقتور مغربی ہواﺅں کا سلسلہ جسے کمزور مون سون ہواﺅں کی مدد حاصل ہوگی آج دوپہر یا شام سے ملک میں داخل ہو گا اور وقت کیساتھ ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا جو (6) اکتوبر کی رات یا (7) اکتوبر تک جاری رہے گا،اگلے (120) گھنٹوں کی پیشگوئی آج سے (6) اکتوبر کے دوران ڈیرہ غازی خان،ملتان،بہاولپور،بہاولنگر،لیہ،رحیم یار خان،صادق آباد،خانیوال،خانپور،راجن پور،وہاڑی،لودھراں،تونسہ کوٹ،مظفرگڑھ،میاں چنوں،بورے والا،میلسی،احمد پور،شرقیہ،پاکپتن،فیصل آباد،جھنگ،کمالیہ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،اوکاڑہ،بھکر سمیت جنوبی اور وسطی پنجاب کے تمام اضلاع میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔