چھ ستمبر یوم دفاع کو اظہار یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جائے گا۔عرفان علی کاٹھیا
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ (6) ستمبر کو یوم دفاع اور اظہار یکجہتی کشمیر کے طور پر بھرپور طریقے سے منا یا جائے گا جس کی ایک تقریب صبح (10) بجے طفیل آباد میں میجر طفیل شہید کے مزار پر ہو گی جبکہ دوسرا مرکزی اجتماع کالج روڈ بورے والا میں دوپہر ساڑھے گیارہ بجے کیا جائے گا جس میں عوام کی کثیر تعداد شر کت کرے گی جس میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بارہ بجے سائرن بجایا جائے گا پاکستان کا قومی ترانہ اور آزاد کشمیر کا ترانہ بھی چلا یا جائے گا اس مو قع پر پاکستانی پرچم اور آزاد کشمیر کے جھنڈے بھی لہرائے جائیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں یوم دفاع پاکستان منانے کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اے ڈی سی جنرل قمر الزمان قیصرانی،اے سی وہاڑی احمد نوید،اے سی میلسی راشد نعمت،ڈی ای او ایلیمنٹری معروف چوہدری،ڈی ای او ایلیمنٹری زنانہ مصباح رفیق،ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری اسرار الحق،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رانا زاہد اقبال،سی او بلدیہ حافظ خالد ارشاد،سی ایس او رانا ثاقب نذیر اور دیگر افسران موجود تھے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مزید کہا کہ ہم یوم دفاع کے موقع پر کشمیریوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کریں گے اور ان پر بھارت کی طرف سے ہونے والے مظالم کی بھرپور طریقے سے مذمت کریں گے بھارت میں معصوم کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھا رکھے ہیں ہم بھرپور طریقے سے احتجاج کر کے پوری دنیا کے سامنے بھارت کو بے نقاب کریں گے اور اس کا ظالم چہرہ دنیا کو دیکھائیں گے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مزید کہا کہ تمام سکولوں اور دیگر اداروں میں بھی 6ستمبر کو یوم دفاع اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کو بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔