سول سوسائٹی نیٹ ورک ایک لاکھ 35 ہزار پودے مفت تقسیم کر چکا ہے۔شیخ شہزاد مبین
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق پلانٹ فار پاکستان ڈے منایا گیا،جہاں سرکاری اور نجی اداروں میں پودے لگائے گئے جبکہ سول سوسائٹی نیٹ ورک نے بلدیہ سمیت مختلف سرکاری اور نجی اداروں میں ہزاروں پودے مفت تقسیم کیے،تفصیلات کے مطابق بورے والا میں وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق پلانٹ فار پاکستان ڈے منایا پورے قومی جزبے سے منایا گیا اس موقع پر سرکاری اور نجی اداروں میں پودے لگائے گئے گرلز و بوائز کالجز،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال،ڈی پی ایس،مرکزی قبرستان،شہر اور دیہات کے تعلیمی اداروں اور پبلک مقامات پر پودے لگائے گئے جبکہ بورے والا کی سول سوسائٹی نے سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے بلدیہ بورے والا سمیت مختلف سرکاری اور نجی اداروں کے علاوہ پبلک مقامات کے لئے بھی ہزاروں کی تعداد میں پودے تقسیم کیے ہیں سول سوسائٹی نیٹ ورک قبل ازیں بھی ڈیڑھ لاکھ پودے مفت تقسیم کر چکی ہے سول سوسائٹی نیٹ ورک کے پیٹرن انچیف انچیف شیخ شہزاد مبین کا کہنا ہے کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے یہ وہ کام ہے جس سے آنے والی نسلوں کو آلودگی سے پاک ماحول میسر آئے گا ہر پاکستانی کو اپنے حصے کے دو پودے لگا کر اپنی قومی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے ہمارا آج لگایا ہوا پودا آئندہ آنے والی نسلوں کی صحت اور ملک کو سرسبز بنانے کا ضامن ثابت ہو گا۔