تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس کی زیر حراست شراب نوشی کے ملزم کی پرسرار ہلاکت
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس کی زیر حراست شراب نوشی کے ملزم کی پرسرار ہلاکت،عدالت میں پیشی کے بعد واپس آتے ہوئے اچانک حالت خراب ہو گئی،ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا،تفصیلات کے مطابق ملتان کینٹ کا رہائشی عبدالحمید نامی شخص جو کہ نواحی گاﺅں495ای بی میں مہمان آیا تھا اور گذشتہ روز شراب نوشی کے الزام میں تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس نے گرفتار کرکے اُسکے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد حوالات میں بند کر دیا آج اُسے مقامی سول جج علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرنے کے بعد پولیس واپس لا رہی تھی کہ ڈی ایس پی آفس میں اچانک اُسکی حالت خراب ہو گئی جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس نے اُسکے ورثاءکو اطلاع کرنے کے بعد پوسٹمارٹم کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کر دی۔