والدین کو اچھا لگتا ہے کہ اُنکی بچیاں باہر جاتے وقت پردہ کریں ۔ عالمہ
کوپن ہیگن(نیوز ڈیسک)البرٹسلنڈ میں مقامی اسلامی تنظیم کی جانب سے خواتین نے پاکستانی طالبات کے ساتھ بھرپور سپورٹس ڈے منایا،کھیلوں میں ادارہ کی مسلم عالمہ اور طالبات کے علاوہ دوسری خواتین نے بھی حصہ لیا،تنظیم کی جانب سے طالبات کو موقع فراہم کیا گیا کہ وہ اپنی پسندیدہ گیم کھیل سکتی ہیں ان کھیلوں میں طالبات کے لئے فٹ بال،باسکٹ بال،رسی کودنا وغیرہ شامل تھا طالبات نے ان تمام کھیلوں میں شرکت کی ادارہ کی عالمہ کے مطابق طالبات اور ان کے والدین کو زیادہ اچھا لگا ہے کہ اُنکی بچیاں باقاعدہ پردہ کرتی ہیں اور ان کو اس طرح کی جسمانی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع ملا ہے پچھلے مہینے بھی سپورٹس ڈے کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی تھی ادارہ کی خواتین اساتذہ کا کہنا تھا کہ وہ ان سرگرمیوں کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینا چاہتی ہیں تاکہ خواتین کو ان سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع ملے۔