سمندری حدود میں امریکی جنگی طیارہ گر کر تباہ،تین فوجی جاں بحق جبکہ 23 زخمی
آسٹریلیا(نیوز ڈیسک)سمندری حدود میں امریکی جنگی طیارہ گر کر تباہ،حادثے میں تین فوجی جاں بحق جبکہ 23 فوجی زخمی،تفصیلات کے مطابق امریکی مرین کور کی جانب سے تین فوجیوں کی لاشیں ملنے کے بعد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے امریکی حکام کے مطابق حادثے کے بعد 23 اہل کاروں کو امدادی کاروائیوں کے دوران نکال لیا گیا تھا ترجمان امریکی مرین کے مطابق حادثے میں ہلاک امریکی فوجیوں کے اہل خانہ کو واقعہ سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے ایم وی 22 اوپریے ٹیلٹ روٹر،جدید جنگی طیارہ ہے جو فوجیوں اور سامان کی نقل و حرکت کیلئے استعمال ہوتا ہے ایم وی 22 آدھا ہیلی کاپٹر اور آدھا طیارہ ہوتا ہے جس کے دو انجن ہوتے ہیں فکسڈ پروں کے باعث اس میں لینڈ اور ٹیک آف کرنے کی حیرت انگیز صلاحیت ہوتی ہے جبکہ اس کی پرواز ہیلی کاپٹر سے زیادہ تیز ہوتی ہے یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ طیارہ امریکا اور آسٹریلیا کے مابین ہونے والی جنگی مشقوں کے اختتام کے بعد واپس آ رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوا۔