خانہ کعبہ کے غلاف کو چاروں طرف سے دو میٹر اوپر کھینچ کیا گیا ۔ ڈاکٹر محمد باجودہ
سعودی عرب(نیوز ڈیسک)شاہ عبدالعزیز کمپلیکس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد باجودہ نے کہا ہے کہ خانہ کعبہ کے غلاف کو چاروں طرف سے دو میٹر اوپر کھینچ کیا گیا ہے اور غلاف کو چاروں طرف سے درزیوں کی ایک ٹیم نے سفید کاٹن سے سی دیا ہے کیونکہ حج کے موقع پر دنیا بھر سے آئے ہوئے بعض عازمین غلاف کعبہ کے ٹکڑے کاٹ کر تبرک کے طور پر اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کرتے ہیں اس لیے یہ قدم اُٹھایا گیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یہ تبدیلی یکم زی الحج کو کی جاتی تھی لیکن عازمین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر یہ اقدام پندرہ روز پہلے ہی کرنا پڑا ہے۔