مسافر بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر،موٹر سائیکل سوار نوجوان موقع پر جاں بحق
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)اڈا کوارٹر کے قریب مسافر بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر،موٹر سائیکل سوار نوجوان موقع پر جاں بحق،جاں بحق نوجوان کی شناخت محمد یاسر کے نام سے ہوئی ہے،تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں 211(ای بی) کا رہائشی نوجوان محمد یاسر اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر اڈا کوارٹر کے قریب جا رہا تھا کہ تیز رفتار مسافر بس نے اسے بری طرح کچل دیا جس کے نتیجہ میں نوجوان یاسر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا پولیس نے نعش ہسپتال منتقل کر کے کاروائی شروع کر دی۔