طارق طفیل کی ہونہار بیٹی نے انگلینڈ کی سوانذی ویلز یونیورسٹی سے فسٹ ڈویژن حاصل کر لی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)”بورے والا کی بیٹی کا اعزاز”،بورے والا کے سابق ہاکی پلیئر طارق طفیل کی ہونہار بیٹی ثناء طارق نے انگلینڈ کی سوانذی ویلز یونیورسٹی سے کریمنالوجی اینڈ کریمنل جسٹس میں بیچلر آف سائنس سیکنڈ کلاس کے امتحان میں فسٹ ڈویژن حاصل کر لی ثناء طارق کی اس کامیابی پر سول سوسائٹی نیٹ کے پیٹرن انچیف شیخ شہزاد مبین،ایم پی اے چوہدری اعجاز سلطان بندیشہ،پی ٹی آئی کے راہنماﺅں ملک فاروق احمد اعوان،چوہدری اعجاز اسلم،ضلعی صدر مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ منظور برکت ماڑی والا،جنرل سیکرٹری”ایمرا“ و پریس کلب چوہدری اصغر علی جاوید،صدر ندیم انجم سندھو،محمد شیر خاں کھچی،مسعود عابد اور بورے والا کے نمائندہ شہریوں نے انہیں مبارکباد دی ہے۔