برطانوی باکسر عامر خان نے اپنی اہلیہ سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا
دبئی(نیوز ڈیسک)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اپنی اہلیہ سے علیحدگی کا اعلان کر دیا،تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر باکسر عامر خان نے لکھا کہ فریال اور میں نے علیحدہ زندگی گزارنے کا فیصلہ کرلیا ہے باکسر عامر خان کہتے ہیں بیوی کیلئے دوستوں اور اہلخانہ کو بھی چھوڑا ہے الگ ہونے کا فیصلہ باہمی اتفاق سے کیا فریال کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے انہوں نے کہا کہ میں علیحدگی کی خبر اپنے اہلخانہ اور دوستوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں عامر خان نے دوسرے ٹوئٹ میں کہا کہ فریال کو کسی اور کی ضرورت ہے واضح رہے کہ دونوں کی شادی مئی 2013 میں ہوئی تھی دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے دوسری جانب فریال مخدوم نے بھی ٹویٹر پر عامر خان کو بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ میرے خلاف جھوٹی اور من گھڑت افواہیں پھیلا رہے ہیں عامر خان نے اپنی فیملی کو میری وجہ سے نہیں چھوڑا بلکہ اس لیے چھوڑا کیونکہ انہوں نے اسے لوٹ لیا ہے وہ جھوٹ بولنا بند کریں فریال کا کہنا تھا کہ عامر خان دوسرے باکسر پر صرف اس لے الزامات لگا رہے ہیں کیونکہ وہ اچھی طرح سمجھ چکے ہیں کہ ان کا کیریئر اب ختم ہو چکا ہے انہوں نے الزام عائد کیا کہ وہ ان دنوں اکیلے ہی اپنی بیٹی کی ناصرف پرورش کر رہی ہیں بلکہ تمام خرچہ بھی انہوں نے ہی اٹھا رکھا ہے۔