وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔مختار جٹ
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پی ٹی آئی لائرز فورم کے ضلعی راہنما چوہدری مختار احمد جٹ ایڈووکیٹ،سابق تحصیل نائب ناظم غلام مصطفےٰ بھٹی اور چوہدری طاہر انور واہلہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر پر اپنا موقف دیکر پاکستان اور کشمیر کے عوام کے جذبات کی ترجمانی کی ہے انہوں نے پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے نامزد ہونے والے عہدیداروں صدر نور خان بھابھہ،سینئر نائب صدر محترمہ عائشہ نذیر جٹ،جنرل سیکرٹری علی رضا دریشک اور دیگر کو مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ پارٹی کو عمران خان کے ویژن کے مطابق منظم،متحد اور فعال بنانے کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔