سکول ٹیچر پر تشدد کے انسانیت سوز واقعہ پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)سکول ٹیچر پر تشدد کے انسانیت سوز واقعہ پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس،وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کی رات گئے متاثرہ ٹیچر کے گاؤں 263(ای بی) آمد،متاثرہ ٹیچر کلیم لاڑ کو مکمل انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی،اہل دیہہ تھانہ صدر پولیس کے خلاف پھٹ پڑے،ڈاکٹر شہباز گل کی اے ایس پی آصف رضا کو شفاف تحقیقات اور انصاف فراہم کرنے کی ہدایت،مقامی پی ٹی آئی راہنماء ملک فاروق اعوان کو حقائق پر نظر رکھنے کی ہدایت،سکول ٹیچر کلیم کو دو روز قبل اسی گاؤں کے پولیس کانسٹیبل نے ساتھیوں کی مدد سے اغوا کر لیا تھا،ملزمان نے ٹیچر کو اغوا کے بعد برہنہ کر کے انسانیت سوز سلوک کیا تھا،ملزمان نے تیز دھار استرے سے جسم کو چھلنی کیا تھا،سکول ٹیچر کے زخموں پر مٹی کا تیل اور سیاہی لگائی گئی تھی،ملزمان سکول ٹیچر کے ساتھ شرمناک حرکات بھی کرتے رہے،سکول ٹیچر پر کانسٹیبل کی (4)سالہ بیٹی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کا الزام تھا،تھانہ صدر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا،ملزمان نے عدالت سے عبوری ضمانتیں کروا رکھی ہیں۔