ملکی خزانے کو بے دردی سے لوٹنے والوں سے پائی پائی وصول کی جائے گی۔چوہدری سرور
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ گذشتہ دور میں ملکی خزانے کو بے دردی سے لوٹنے والوں سے پائی پائی وصول کی جائے گی اس سلسلہ میں وزیر اعظم عمران خان کا ویژن بڑا کلیئر ہے وہ ملک کو کرپشن فری بنانا چاہتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز گورنر ہاﺅس میں سابق ممبر صوبائی اسمبلی اور تحریک انصاف کے راہنما چوہدری ارشاد احمد آرائیں کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد میں معروف سیاسی و سماجی شخصیت رانا غلام مرتضیٰ اور سابق کونسلر بلدیہ چوہدری عبدالخالق ٹھیکہ شامل تھے گورنر پنجاب نے کہا کہ ملکی ادارے آزاد ہیں وہ بلاتفریق احتساب کر رہے ہیں ان میں پی ٹی آئی کے راہنما بھی شامل ہیں ملک میں پہلی مرتبہ بڑے لوگوں کا احتساب ہو رہا ہے وہ اس لیے وہ انتقامی سیاست کا شور واویلا کر رہے ہیں اس موقع پر چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے گورنر پنجاب کو بورے والا کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر گورنر پنجاب نے ان کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔