حکومت نے بجٹ میں بے تحاشہ ٹیکس لگا کر مہنگائی کا طوفان برپا کیا ہے۔کامران یوسف
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پیپلز پارٹی یورپ کے سابق کوارڈینٹر اور تحصیل صدر چوہدری کامران یوسف گھمن نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار نے ہر وہ کام کیا ہے جس کی حکومت میں آنے سے پہلے مخالفت کی تھی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے آفس کے بلاک میں پیپلز پارٹی تحصیل کے عہدیداروں سے فرانس سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ان عہدیداروں میں سینئر نائب صدر چوہدری نعمان رشید آرائیں،جنرل سیکریٹری چوہدری فیاض عظیم ایڈووکیٹ،سیکرٹری اطلاعات محمد صدیق بھلر،بابا غلام حیدر جٹ،محمد امین،جمیل طور قلندری،ملک انور اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ حکومت نے بجٹ میں بے تحاشہ ٹیکس لگا کر محنت کشوں اور غریبوں کو زندہ در گور کرنے کی کوشش کی ہے ملک کا وزیر اعظم بار بار ٹیکس دینے کی بات کرتا ہے ان کے کہنے پر بجٹ میں ٹیکسوں کی بھرمار کر دی گئی ہے جس سے مہنگائی کا ایک طوفان برپا ہو گیا ہے اب وزیر اعظم کی طرف سے مہنگائی کا نوٹس لینے کا بیان آ گیا ہے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے چوہدری کامران یوسف گھمن نے کہا کہ یہ حکومت کم اور سیاسی خانہ بدوشوں کا گروہ معلوم ہو رہی ہے جو ہر محاذ پر ناکام ہو گئی ہے۔