شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت ملک دشمنوں کا گھناﺅنا وار ہے۔خالد ڈوگر
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)مسلم لیگ(ن) کے ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت ملک دشمنوں کا گھناﺅنا وار ہے،ملکی سرحدوں کی حفاظت میں جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے عظیم سپوتوں کی جرات و بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں،ملک دشمنوں کے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے پاک فوج پر حملے کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنانا چاہیے،ملکی امن کو پارہ پارہ کرنے کے ناپاک عزائم کو فوجی جوان جانوں کے نذرانے پیش کر کے کام بنا رہے ہیں،غیور قبائل کو ورغلا کر کے ریاست کے خلاف استعمال کرنے والوں کی اس ملک میں کوئی جگہ نہیں،پوری قوم ان ملک دشمنوں کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گی ہم جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں پاک فوج اس ملک کی سالمیت کے خلاف ہر سازش کا مقابلہ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے،ان خیالات کے اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔