ایم پی اے خالد ڈوگر کے بھتیجے حمزہ شاہد نے پانچویں کلاس میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈویژنل پبلک سکول بورے والا کے طالبعلم حمزہ شاہد نے سکول بھر میں مجموعی طور پر پانچویں کلاس کےسالانہ امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی اس اعلی کارکردگی پر اس کو گذشتہ دنوں ایک تقریب میں مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر بورے والا مہر حسنین خالد سنپال نے خصوصی شیلڈ دی اس موقع پر پرنسپل ڈی پی ایس صلاح الدین بھی موجود تھے واضح رہے کہ حمزہ شاہد ایم پی اے بورے والا سردار خالد محمود ڈوگر کے بھتیجے اور ٹرانسپورٹ یونین کے صدر سردار شاہد ڈوگر کے صاحبزادے ہیں۔