اپوزیشن کرپشن کے گڑھے میں گری ہوئی ہے وہ حکومت کیا گرائے گی۔عثمان بزدار
بورے والا(ماجد امیر گجر سے)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کرپشن کے گڑھے میں گری ہوئی ہے وہ حکومت کیا گرائے گی وہ کرپشن کیسز سے توجہ ہٹانے کے لیے ایسے بیانات دے رہی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز وزیر اعلیٰ ہاﺅس میں پی ٹی آئی راہنما اور ٹکٹ ہولڈر پی پی 242 ڈاہرانوالہ عبداللہ وینس سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) کے قائدین آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف نے اپنے کرپشن کے دفاع کے اپنے بچوں بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کو بیان بازی کے لیے میدان میں اتارا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کی بہتری کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائے گی بعدازاں انہوں نے گورنر ہاﺅس میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے بھی ملاقات کی اور ان کو اپنے آبائی حلقہ کے مسائل سے آگاہ کیا اور وہاں پر زرعی یونیورسٹی اور دیگر کیمپس قائم کرنے اور صاف پانی کی فراہمی کے لیے واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کرنے خصوصی درخواست کی جس پر گورنر پنجاب نے انہیں ان کے مسائل جلدحل کروانے کی یقین دہانی کرائی۔