وکلاء اور عدلیہ کے مابین بہتر تعلقات سے انصاف کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے۔مسٹر مجاہد مستقیم
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جسٹس انسپکشن جج ضلع وہاڑی مسٹر مجاہد مستقیم نے کہا ہے کہ وکلاء اور عدلیہ کے مابین بہتر تعلقات کار کا قیام اور زیر التواء مقدمات کو بروقت نپٹانا،مظلوموں کو انصاف کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے،بورے والا کے ماتحت جج صاحبان عدالتوں میں بروقت حاضری کو یقینی بنائیں گے اور دلجمعی سے مقدمات کی سماعت کریں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیشن وسول کورٹس بورے والا کی انسپکشن کے بعد بورے والا بار ایسوسی ایشن کے وکلاء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی عاقل حسین چوہان ایڈیشنل سیشن جج صاحبان بورے والا حفیظ الرحمان خان،سلیم اقبال اور ناصر محمود کے علاوہ سول ججز آصف سین،شعیب سرفراز اور رمضان شریف بھی موجود تھے جبکہ بار کا وفد صدر بار ایسوسی ایشن ملک فرقان یوسف کھوکھر،سابق صدر مہر طاہر امجد ایڈووکیٹ،پیر بخیتار عالم چشتی ایڈووکیٹ،جائنٹ سیکرٹری محمد وقاص بھٹی،حسن رفیق کھوکھر اور رضوان خان ایڈووکیٹ پر مشتمل تھا فاضل جج مجاہد مستقیم نے بار کے وفد کے طرف سے دی گئی بار کے دورے کی دعوت قبول کرتے ہوئے عیدالفطر کے بعد بار روم آنے کی یقین دہانی کروائی انہوں نے تمام عدالتوں کے اندر اور باہر پلاٹوں کی صفائی اور سائلوں کے لیے بیٹھنے کی جگہ کا جائزہ لیا اس موقع پر عام سائلوں نے بھی جسٹس مجاہد مستقیم سے مل کر انہیں اپنے مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا۔