جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کو عملی شکل دینا پی ٹی آئی کے منشور کا حصہ ہے۔فاروق اعوان
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تحریک انصاف کے سٹی صدر ملک فاروق احمد اعوان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کو عملی شکل دینا پی ٹی آئی کے منشور کا حصہ ہے نئے صوبے کا قیام عرصہ دراز سے محرومیوں کا شکار کروڑوں عوام کے امنگوں کی ترجمانی ہے،جنوبی پنجاب کو کئی دہائیوں سے اُنکے حقوق سے محروم رکھنے والوں نے بل کی منظوری میں بھی مخالفت کی جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے جھوٹے دعوے کرنے والوں کا اصل چہرہ قوم کے سامنے آ چکا ہے،عمران خان نے قوم سے جو وعدے کیے ہیں انکی تکمیل ضرور ہو گی نیا صوبہ بننے سے جنوبی پنجاب میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا اور تخت لاہور والے جاتی عمرہ تک محدود ہو جائیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔