مزدور اور کسان کے ساتھ ہونے والے ظلم اور ناانصافیاں قابل مذمت ہیں۔خالد محمود ڈوگر
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے راہنما و ممبر پنجاب اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ مزدور اور محنت کش طبقہ ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے لیکن مزدور اور کسان کے ساتھ ہونے والے ظلم اور ناانصافیاں قابل مذمت ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں یکم مئی کے حوالہ سے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مزدور ایک گاڑی میں انجن کی مانند ہے ملک کی گاڑی مزدور کے بغیر نہیں چل سکتی مزدوروں کی آواز حکام بالاتک پہنچانے اور اُن کا حق دلانے کیلئے دن رات کوشاں رہیں گے اس موقع پر ضلعی صدر مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ منظور برکت ماڑی والا،سردار شاہد ڈوگر،خان خالد خاں،شاہد نواب خان اور دیگر راہنما بھی موجود تھے۔