تحفظ ختم نبوت ہمارے لئے جزو ایمان ہے،پوری قوم قادیانیوں کے کفر پر متحد ہے۔علامہ ابتسام الہیٰ
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی راہنما علامہ ابتسام الہیٰ ظہیر نے کہا ہے کہ ختم نبوت کا منکر کذاب اور دجال ہے،پو ری ملت اسلامیہ قادیانیوں کے کفر پر متحد ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جمعیت اہلحدیث و اہلحدیث یوتھ فورس ضلع وہاڑی کے زیر اہتمام منعقدہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر یوتھ فورس فیصل افضل شیخ نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت ہمارے لئے جزو ایمان ہے مولانا یوسف پسروری،حنیف ربانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ختم نبوت کے لیے اپنا تن من دھن قربان کر دینگے مولانا نواز چیمہ،حافظ غلام اللہ محمدی نے کہا کہ ہم قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی ریشہ دوانیوں کو ملک میں نہیں پھیلنے دیں گے اس موقع پر اسامہ عبدالکریم،ملک سلیمان،مولانا اسماعیل عتیق،قاری ہدایت اللہ رحمانی،مولانا بلال ثاقب،رانا راشد احسان نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہمیں اپنی جان سے بڑھ کر مقدم ہے ملک میں قادیانیت پروری سراسر ملکی مفاد کے خلاف ہے ہم علمائے اہلحدیث کے مشن کے مطابق ختم نبوت کی چوکھٹ کی چوکیداری کا فریضہ سرانجام دیتے رہیں گے۔