عمران خان کے کردار پر انگلی اٹھانے والوں کا اپنا کردار بے نقاب ہو گیا ۔ چوہدری خالد محمود چوہان
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تحریک انصاف کے ضلعی صدر چوہدری خالد محمود چوہان نے کہا ہے کہ عمران خان کے کردار پر انگلی اٹھانے والوں کا اپنا کردار بے نقاب ہو گیا،(ن)لیگ کے پے رول پر عائشہ گلا لئی نے من گھڑت اور بے بنیاد الزامات لگا کر سیاست میں خواتین کے کردار پر حملہ کیا ہے،پوری قوم جان چکی ہے کہ عمران خان کے کردار پر شرمناک الزام کا کوئی ثبوت نہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)نواز شریف کی نا اہلی اور اسکے خاندان کی عدالت عظمیٰ کے سامنے کرپشن سامنے آنے پر بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے۔