ڈی پی او عمر سعید ملک کی گریڈ 19 میں ترقی،والدہ نے بیٹے کو پروموشن بیج لگائے
وہاڑی(تحصیل رپورٹر)ڈی پی او عمر سعید ملک کی گریڈ 19 میں ترقی،والدہ نے بیٹے کو پروموشن بیج لگائے،تفصیلات کے مطابق اعلیٰ حکام کی طرف سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک کی ایس ایس پی کے رینک پر گریڈ 18 سے 19 میں ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا اس سلسلہ میں ڈی پی او آفس میں ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی تقریب کی مہمان خصوصی محترمہ محمودہ سعید ملک صاحبہ جو کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی والدہ ہیں نے اپنے بیٹے کو پروموشن بیج لگائے تقریب میں ایس انوسٹی گیشن میڈم زبیدہ پروین،ضلع بھر کے ڈی ایس پیز اور دفتر پولیس کا تمام سٹاف بھی موجود تھا جنہوں نے ڈی پی او وہاڑی کو مبارک بار دی اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی نے سٹاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کا یہ مرحلہ اللہ تعالیٰ کے خاص کرم کے بعد کے بعد میری ماں کی دعاؤں،آئی جی صاحب اور ریجنل پولیس آفیسر ملتان کے مجھ پر حصوصی اعتماد کی وجہ سے مکمل ہوا۔