محکمہ انہار کے عملہ نے نہروں کے کنارے لگے سرسبز و شاداب درختوں کا قتل عام شروع کر دیا
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)محکمہ انہار کے عملہ نے نہروں کے کنارے لگے سرسبز و شاداب درختوں کا قتل عام شروع کر دیا،راجباہ (5-ایل) پر لگے درجنوں تن آور سایہ دار درخت بے دردی سے کاٹ دئیے،درخت نہر کی بھل صفائی میں رکاوٹ تھے،ایس ڈی او انہار،شہریوں کا شدید احتجاج،تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او انہار محمد سعید ڈھڈی کی قیادت میں محکمہ انہار کے 10سے زائد بیلداروں نے مجاہد کالونی سے گزرنے والی راجباہ (5 -ایل) پر کئی سالوں سے لگے سر سبز و شاداب تن آور سایہ دار درختوں کو کلہاڑیوں اور آری سے کاٹ کر ان کا قتل عام شروع کر دیا جس سے نہرکے کناروں پر درختوں کے ڈھیر لگ گے محکمہ انہار کی جانب سے درختوں کے اس قتل عام پر سول سوسائٹی نیٹ ورک اور مقامی لوگوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی وہاڑی سے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے اس حوالہ سے جب ایس ڈی او انہار سعید احمد ڈھڈی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ نہر کے کناروں پر لگنے والے درختوں سے نہر کے پشتے کمزور ہونے کے علاوہ یہ درخت سالانہ بھل صفائی کے دوران رکاوٹ بنے ہوئے تھے۔