پاکستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی
لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی،چھتیں گرنے سے جانی نقصان بھی ہوا،ترنول میں مکان کی چھت گرنے سے تین بچے زندگی کی بازی ہار گئے،اوکاڑہ کے علاقے رینالہ خورد میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے خاتون جبکہ ایک بچہ زخمی ہو گیا،جہلم میں مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہوئے گئے،اٹک کے علاقے میں پانچ سالہ بچی نالے میں گر کر جاں بحق ہو گئی،نکیال آزاد کشمیر اور گرد و نواح میں بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آ گئی جس سے کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی۔