سابق ٹکٹ ہولڈر امیدوار قومی اسمبلی کرنل(ر) راﺅ عابد علی خان انتقال کر گئے
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما و سابق ٹکٹ ہولڈر امیدوار این اے 163بورے والا کرنل ریٹائرڈ راﺅ عابد علی خان گذشتہ شب شوکت خانم ہسپتال لاہور میں انتقال کر گئے،وہ طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور گذشتہ ایک ہفتے سے وینٹی لیٹر پر تھے،انکی نمازجنازہ آج ادا کر دی گئی،نمازجنازہ میں مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب ملک مسعود اعوان،ارکان اسمبلی سید ساجد مہدی سلیم،چوہدری فقیر احمد آرائیں،سردار خالد محمود ڈوگر،چوہدری محمد یوسف کسیلیہ،سابق ایم پی اے ملک نوشیر لنگڑیال،سابق ایم پی اے رانا محمد شاہد (آف)دیپالپور،سابق ایم پی اے نائب صدر جنوبی پنجاب تحریک انصاف خالد محمود چوہان،سٹی صدر پی ٹی آئی ملک فاروق اعوان،تحصیل صدر پی ٹی آئی طارق محمود باجوہ،ریٹائرڈ سیشن جج راﺅ شافع علی خان،صدر بار ملک فرقان کھوکھر،جنرل سیکرٹری بار خرم ریاض،رانا طاہر کریم،احسن سردار بھٹی،ڈی ایس پی سجاد ٹکا،سابق صدور بار مہر طاہر امجد،محمد جاوید شاہین،رانا طارق محمود اور تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کے لیے قل خوانی کا ختم آج مورخہ 9فروری بروز ہفتہ صبح 11بجے انکی رہائش گاہ ڈیرہ راﺅ واجد علی خان برلب نہر مجاہد کالونی بورے والا میں ادا کیا جائے گا۔