امیر جماعت اسلامی سراج الحق خیبر پختونخواہ کی خوبصورت ترین وادی کمراٹ گئے
اپردیر(نیوز ڈیسک)امیر جماعت اسلامی سراج الحق خیبر پختونخواہ کی خوبصورت ترین وادی کمراٹ گئے جہاں انہوں نے کئی کارنر میٹنگز میں شرکت کی اور عوام سے خطاب بھی کیا جبکہ وہاں پر انہوں نے شجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے اپنے ہاتھوں سے ایک پودا بھی لگایا سراج الحق کی یہ ساری سرگرمیاں تو میڈیا پر آگئیں تھیں مگر اب سوشل میڈیا پر ان کی ایک تصویر شیئر کی جا رہی ہے جس میں وہ دریائے پنجگوڑہ کے کنارے جماعت اسلامی کے بزرگ راہنماﺅں کے ساتھ شرارتیں کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں گرمی سے تنگ امیر جماعت اسلامی پر مقامی راہنمائوں نے پانی پھینکا بلکہ سراج الحق نے بھی جواب میں ان پر پانی پھینک دیا گرمی سے بے حال امیر جماعت اسلامی کافی دیر تک مقامی راہنماﺅں پر پانی پھینکتے رہے اور خود بھی پوری طرح بھیگ گئے تھے سردی سے ٹھٹھر جانے کے بعد انہوں نے دریا کا کنارہ چھوڑا۔