میاں نواز شریف 3 روزہ سرکاری دورے پر مالدیپ روانہ ہو گئے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)میاں نواز شریف 3 روزہ سرکاری دورے پر مالدیپ روانہ ہو گئے،مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھی اُنکے ہمراہ ہیں،تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین عبدالقیوم کی دعوت پر مالدیپ کا 3 روزہ دورہ کریں ہیں وزیر اعظم مالدیپ کی یوم آزادی تقریبات میں مہمان خصوصی ہوں گے دورے میں وزیر اعظم کی مالدیپ کے صدر سے باضابطہ ملاقات ہو گی اور مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط بھی کیئے جائینگے۔