عائشہ گلالئی نے پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کی راہنما عائشہ گلالئی نے پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی میں خواتین اور ورکرز کی کوئی عزت نہیں،پی ٹی آئی میں خواتین ورکرز کو چھوٹے کارکن کہہ کر تذلیل کی جاتی ہے انہیں کہا جاتا ہے کہ وہ کسی کام کے نہیں ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی چینیل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذیر کہا کہ وہ پی ٹی آئی کو چھوڑنے کی وجوہات بہت جلد پریس کانفرنس میں بتائیں گی انہوں نے مزید کہا کہ آرٹیکل 62،63 ملک کے سربراہ کے علاوہ ہر ایک کرپٹ انسان پر بھی یہ آرٹیکل لاگو ہوتا ہے تاہم انہوں نے کسی کا نام لینے سے گریز کیا۔