شریف خاندان نے جمائمہ پر یہودی لابی کی سازش کا الزام لگایا تھا ۔ عمران خان
اسلام آباد(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ججز اور جے آئی ٹی ممبرز کو سیلوٹ کرتا ہوں،سپریم کورٹ نے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے،نیا پاکستان میٹرو اور انڈر پاسز سے نہیں بنتا،نئے پاکستان میں نئی پالیسیز اور اصلاحات لائیں گے،ہمارا احتساب کا ادارہ کسی کو نہیں چھوڑے گا چاہے وہ ہماری پارٹی سے ہی کیوں نہ ہو،پاکستان میں فرانس اور جرمنی جیسا نظام تعلیم لائیں گے،ایف بی آر اور ایف آئی اے آزاد ہوں گے،ٹیکس کلچر بنائیں گے تاکہ غربت کا خاتمہ ہو سکےنوجوانوں کو بے روزگار نہیں رہنے دیں گے،میرٹ کا سسٹم لے کر آئیں گے تا کہ کرپشن پر قابو پائیں گے،گورننس بہتر بنائیں گے،خیبرپختونخواہ کی طرح سرکاری بھرتیوں کیلئے این ٹی ایس سسٹم نافذ کریں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی پر یوم تشکر کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف اور شاہد خاقان تیار ہو جاؤ ہم آ رہے ہیں ڈاکٹر یاسمین این اے 120 میں الیکشن لڑ کر شہباز شریف کو شکست دیں گی۔