شہداء کے اہل خانہ کو کبھی نہیں بھولیں گے ۔ قمر جاوید باجوہ
راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بلوچ رجمنٹل آفس ایبٹ آباد پہنچ گئے،بلوچ رجمنٹل پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا،تفصیلات کے مطابق 2 روزہ خصوصی بلوچ رجمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ شہداء کے اہل خانہ کو کبھی نہیں بھولیں گے بلوچ رجمنٹ کی قربانیاں قابل قدر ہیں دہشتگردی کے خاتمے اور سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہر سطح پر جائیں گے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ملکی دفاع میں بلوچ رجمنٹ کے اہم کردار پر فخر ہے انہوں نے کہا کہ پاک فوج دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے کوشش جاری رکھے گی آرمی چیف نے پرعزم انداز میں کہا کہ ہم اپنی سرحدوں کے امین ہیں آرمی چیف کو اعزازی طور پر چیف آف بلوچ رجمنٹ کے رینکز پیش کیے گئے آرمی چیف نے پاک فوج میں بلوچ رجمنٹ کی خدمات اور کاوشوں کو سراہا کانفرنس میں سابق آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی نے بھی شرکت کی۔