ملک میں امن کے قیام،ملکی ترقی اور اسکے استحکام میں پاک فوج نے مثالی کردار ادا کیا ہے ۔ پیر امین شاہ
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان کے مرکزی چیئر مین پیر محمد امین شاہ نے کہا ہے کہ 25سال تک اب کوئی الیکشن نہیں ہوگا،فوج آ رہی ہے اور اب ملک پر پاک فوج ہی حکومت کرے گی،ہم پاک فوج اور رینجرز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،قومی امن کمیٹی کے کسی ممبر کا اگر انتظامیہ نے کوئی جائز کام روکا یا انہیں ہراساں کیا گیا تو نہ ضلع کا ڈی سی رہے گا اور نہ ڈی پی او رہے گا،ملک میں امن کے قیام،ملکی ترقی اور اسکے استحکام میں پاک فوج نے مثالی کردار ادا کیا ہے جبکہ کرپٹ جمہوری حکمرانوں نے ملک کو معاشی اور اقتصادی طور پر نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ہے،پاک فوج کی قیادت میں اب ملک کے اندر حقیقی تبدیلی آئے گی چوروں اور لٹیروں کا کڑا احتساب کر کے ان سے لوٹی ہوئی قومی دولت واپس لی جائے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاری اڈا پر استقبال کے لئے آئے امن کمیٹی کے ارکان و عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب کے صوبائی صدر چوہدری محمد اکرم گھمن،تحصیل چیئر مین اعجاز احمد عرف منا ڈوگر،یوسی چیئر مین اختر ضیاء(پاکپتن)،عبدالجبار گورسی،نور احمد گھمن،شیر زمان کاکا بلوچ اور دیگر عہدیداران و ممبران بھی موجود تھے۔