پی ٹی آئی کے سٹی صدر ملک فاروق اعوان کی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پاکستان تحریک انصاف سٹی بورے والا کے صدر ملک فاروق اعوان کی قیادت میں پی ٹی آئی راہنما چوہدری ماجد امیر گجر اور ڈاکٹر عدیل محمود نے گذشتہ روز گورنر ہاﺅس لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی،ملک فاروق اعوان نے ملاقات میں پی ٹی آئی کے عہدیداروں اور ورکرز کے مسائل سے گورنر پنجاب کو آگاہ کیا اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہاکہ پی ٹی آئی کے عہدیداروں اور ورکرز کی جدوجہد اور پارٹی کیلئے خدمات کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا وہ لوگ پارٹی کا سرمایہ ہیں جنہوں نے مشکل وقت میں پارٹی کا سا تھ دیا اور انکو حکومتی سطح پر تشکیل پانے والی کمیٹیوں میں نامزد کیا جائے گا۔