ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا کا گورنمنٹ کالج بورے والا کا اچانک دورہ،کوڑا کرکٹ کے ڈھیر دیکھ کر سخت برہم
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا کا گورنمنٹ کالج بورے والا کا اچانک دورہ،صفائی کے ناقص انتظامات اور کالج کے کمروں اور پلاٹوں میں جگہ جگہ کوڑا کرکٹ کے ڈھیر دیکھ کر ڈپٹی کمشنر سخت برہم،پرنسپل کالج اور ڈائریکٹر کالجز کی سرزنش،سخت انضباطی کاروائی کا عندیہ،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا نے معروف سماجی شخصیت شیخ شہزاد مبین،ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ مظفر خان،ڈائریکٹر کالجز غلام محمد بخاری،اسسٹنٹ کمشنر بورے والا سید نوید عالم اور نائب تحصیلدار چوہدری امتیاز احمد وڑائچ کے ہمراہ گورنمنٹ بوائز کالج بورے والا کا ہنگامی دورہ کیا اس موقع پر کالج کے پرنسپل چوہدری محمد اشرف اور دیگر اساتذہ بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے کالج کے پرنسپل چوہدری محمد اشرف اور دیگر اساتذہ بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے کالج کے تدریسی بلاک،شہاب بلاک اور غربی پلاٹوں کا معائنہ کیا کمروں میں جگہ جگہ لگے ہوئے مکڑی کے جالوں اور پلاٹوں کی راہداریوں میں جگہ جگہ کوڑے کرکٹ کے ڈھیر دیکھ کر پرنسپل کی سرزنش کی اور کہا کہ جس تعلیمی ادارہ میں طلباء کو صحت و صفائی کا ماحول میسر نہیں وہاں کا تعلیمی ماحول کیسے مثالی ہو سکتا ہے آپ سات سال سے یہاں تعینات ہیں مگر آپ میں انتظامی صلاحیتوں کا فقدان ہے انہوں نے ڈائریکٹر کالجز کو بھی اس بے قاعدگی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے میں صفائی کو ٹھیک کریں وگرنہ آپ کے خلاف انضباطی کاروائی ناگزیر ہو گی ڈپٹی کمشنر نے موقع پر موجود سماجی شخصیت شیخ شہزاد مبین سے کہا کہ آپ کالج کی صفائی کے سلسلہ میں کالج انتظامیہ سے مالی تعاون کریں جنہوں نے اس ذمہ داری کو قبول کیا ڈپٹی کمشنر نے پرنسپل کو ہدایت کی کہ وہ کالج میں ایک دن تعلیمی چھٹی کر کے طلباء کو بھی صفائی مہم میں شامل کریں۔