ٹھیکیدار کی مجرمانہ غفلت،124ای بی کے جنازگاہ کی تعمیر میں ناقص میٹریل کا استعمال
بورے والا(چوہدری اصغر علی سے)ٹھیکیدار کی مجرمانہ غفلت،نواحی گاﺅں124ای بی میں جنازگاہ کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال کا انکشاف،اہل علاقہ کا ٹھیکیدار کے خلاف احتجاج،ضلع کونسل اور ڈی سی وہاڑی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق بورے والا کے نواحی گاﺅں124ای بی میں ٹھیکیدار کی جانب سے زیر تعمیر جنازگاہ میں ناقص اور غیر معیاری میٹریل استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے جس کے خلاف اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے ضلع کونسل وہاڑی اور ڈی سی وہاڑی کو درخواست گزاری ہے اور اس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ گاﺅں کی جنازگاہ میں زیر تعمیر کمرے میں متعلقہ ٹھیکیدار کی جانب سے انتہائی غیر معیاری اور ناقص میڑریل کا استعمال کیا جا رہا ہے مقامی لوگوں نے ٹھیکیدار کی اس مبینہ کرپشن پر اسے نشاندہی کی لیکن ٹھیکیدار نے گاوں والوں کی اس شکایت کو یکسر نظر انداز کئے رکھا مفاد عامہ کے لئے بنائے جانے والے اس کمرہ میں سرکاری وسائل کا غلط استعمال ہو رہا ہے اہل علاقہ حافظ محمد طارق اور مشتاق احمد نے چیئرمین ضلع کونسل وہاڑی اور ڈی سی وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ جلداز جلد اس کی انکوائری کروا کے ذمہ داروں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔