موجود ہ الیکشن پاکستان کے مستقبل کی جنگ اور جمہوریت کی بقاء کا معرکہ ہے۔خالد چوہان،ہمایوں افتخار
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار قومی اسمبلی این اے162 چوہدری خالد محمود چوہان اور امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی229 پیر ہمایوں افتخار چشتی نے کہا ہے کہ موجود ہ الیکشن پاکستان کے مستقبل کی جنگ اور جمہوریت کی بقاء کا معرکہ ہے،کرپشن کے بادشاہ اڈیالہ جیل میں پڑے ہوئے ہیں،عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھی جا رہی ہے جس کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا اور قائد اعظم نے اسے تعبیر دی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گگومنڈی مین بازار میں منعقدہ ایک بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے سے تحریک انصاف کے راہنما سابق ممبر ضلع کونسل وہاڑی چوہدری محمد زاہد جٹ،چوہدری اعجاز اسلم اور طیب فریدی نے بھی خطاب کیا جبکہ سٹیج پر حلقہ کی نامور سیاسی سماجی شخصیات سجادہ نشین دربار شیخ فاضل خواجہ عبدالرحمان سہو،ملک محمد علی لنگڑیال،راجہ اسرار احمد،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی رانا محمد مظفر خان،سمیراحمد،سردار امجد ڈوگر،چوہدری سردار احمد گوجر،سابق ناظم پیر عطاء فرید چشتی،چوہدری سجاد ظہور کاہلوں،ڈاکٹر سہیل عزیز،امجد حمید چوہان اور سابق چیئرمین پیر محمد حسن چشتی بھی موجود تھے امیدوار قومی اسمبلی خالد محمد چوہان نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ کچھ آزاد امیدوار خود کو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ قرار دے کر ووٹرز کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں مگر ان کی بھول ہے کیونکہ عمران خان کا انتخابی نشان صرف بلا ہے ملک میں جو تبدیلی کی ہوا چل نکلی ہے انشاءاللہ 25جولائی کے بعد عمران خان بھاری اکثریت سے وزیر اعظم بن کر ملکی دولت لوٹنے والوں سے پائی پائی وصول کریں گے پی ٹی آئی کے منشور میں غریب اور امیر کے لیے تعلیم صحت اور ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنے کی ضمانت ہے جبکہ ملک کی زراعت اور کسانوں کے لیے بھی پیکیج دیا جا رہا ہے اللہ تعالی نے پاکستانی قوم کو ایک بڑا موقع دیا ہے اور عوامی طاقت سے ووٹ سے تبدیلی لائیں امیدوار صوبائی اسمبلی پیر ہمایوں چشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بزرگ 50سال سے مسلم لیگ میں تھے مگر اب ملک کی باگ ڈور غلط ہاتھوں سے نکالنے کے لیے پی ٹی آئی کے قافلے کا حصہ بن گئے ہیں انشاءاللہ عمران خان کی 26سالہ سیاسی جدوجہد رنگ لانے والی ہے حلقہ گگو منڈی اور بورے والا کی عوام نے تحریک انصاف کو بھاری اکثریت سے کامیابی سے ہمکنار کرنے کا تہیہ کر لیا ہے ووٹرز 25جولائی کو بلے کے نشان پر مہر لگا کر نوجوان قیادت کو اپنی خدمت کا موقع دیں۔