اقتدار میں آ کر لوٹ مار کرنے والے لٹیرے حکمرانوں سے حساب لیں گے۔اعجاز سلطان بندیشہ
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار صوبائی اسمبلی اعجاز سلطان بندیشہ نے کہا ہے کہ 22سالہ دور میں پیپلز پارٹی اور (ن)لیگ نے باری باری جو حکومتیں چلائیں اس میں خدمت کے نام پر ملک کا پیسہ لوٹا گیا اور خزانے سے چوری کر کے ملک سے باہر منتقل کیا گیا،ان نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ملک ترقی نہ کر سکا انہوں نے کہا کہ وہ اقتدار میں آکر ان لوٹ مار کرنے والے لٹیرے حکمرانوں سے حساب لیں گے اور ملک سے لوٹی ہوئی دولت واپس لے کر آئیں گے جس سے ملک میں خوشحالی آئے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کالج گراﺅنڈ میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔