لاہور پی ٹی آئی جلسے میں شرکت کیلئے خالد چوہان،شفیق گجر اور مصطفےٰ بھٹی کی قیادت میں بڑا قافلہ روانہ
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)لاہور پی ٹی آئی جلسے میں شرکت کے لیے خالد چوہان، چوہدری شفیق گجر اور مصطفےٰ بھٹی کی قیادت میں بڑا قافلہ روانہ،قافلہ درجنوں کاروں،ویگنوں اور کوسٹروں پر مشتمل،سینکڑوں کارکنان کی شرکت،تفصیلات کے مطابق لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسہ میں شرکت کیلئے ملک کے دیگر شہروں کی طرح بورے والا سے بھی ضلعی صدر چوہدری خالد محمود چوہان،جنرل سیکرٹری رانا شعیب ایڈووکیٹ،سنیئر نائب صدر چوہدری محمد شفیق گجر، امیدوار صوبائی اسمبلی غلام مصطفےٰ بھٹی،سپورٹس اینڈ کلچرل فیڈریشن جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری اعجاز اسلم،تحصیل صدر طارق محمود باجوہ،سردار راشد عظیم،حافظ راشد ستار،محمد عاشق کمبوہ،صدام وٹو اور دیگر راہنماﺅں کی قیادت میں ضلعی صدر کے دفتر واقع سیٹلائٹ ٹاﺅن سے درجنوں کاروں،ویگنوں اور کوسٹروں پر مشتمل سینکڑوں کارکنان کا قافلہ لاہور روانہ ہوا اس موقع پر ضلعی صدر چوہدری خالد محمود چوہان نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں لاہور کا تاریخی جلسہ دو نہیں ایک پاکستان کی بنیاد رکھے گا ایسا پاکستان جہاں امیر اور غریب کا فرق ختم ہو جائے گا ایک روشن پاکستان جو پوری قوم کا خواب ہے اسکی تعمیر ہو گی اور ملک پر قابض فرعرنوں سے مکمل نجات مل جائے گی۔