شہباز شریف کو ماڈل ٹاؤن میں بہنے والے خون کا حساب دینا ہو گا ۔ جہانگیر ترین
اسلام آباد(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ آج پی ٹی آئی کی تاریخ کا خوبصورت دن ہے،4 سال کی جدوجہد کے بعد بالآخر نواز شریف نااہل ہو گئے،شہباز شریف کو بھی ماڈل ٹاؤن میں بہنے والے خون کا حساب دینا ہو گا تمہیں عدالت میں جا کر حساب دینا ہو گا تم حدیبیہ پیپر ملز کیس کے مرکزی ملزم ہو،وزیر اعظم بننے کا خوب دیکھنے والے کو نیب میں حاضر ہونا پڑے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں یوم تشکر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نواز شریف تمہیں جھوٹ بولنے پر نااہل قرار دیا گیا دبئی کی حکومت سلام کی مستحق ہے جس میں واضح طور پر لکھا کہ یہ سب فراڈ ہیں تمام پیسوں کو پاکستان واپس لا کر غریبوں پر خرچ کیا جائے گا۔