ہر پاکستانی کرپٹ نظام اور تخت لاہور سے نجات اور اپنا حق چاہتا ہے ۔ شاہ محمود قریشی
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قانونی ماہرین نے عدالت جانے سے روکا،ہمارا دامن صاف ہے ہم قوم کے سامنے سرخرو ہوں گے،ہر پاکستانی کرپٹ نظام سے نجات چاہتا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں یوم تشکر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا شاہ محمود قریشی نے شریف برادران پر خوب تنقید کے نشتر برسائے اور جے آئی ٹی ممبران کی جراٴت کو سلام پیش کیا انہوں نے نہایت دیانتداری سے رپورٹ مرتب کی اس ہستی کا شکر ادا کرتا ہوں جو جب چاہے حالات پلٹ دے آج کی شام دعاؤں کی بدولت نصیب ہوئی انہوں نے کہا کہ قانونی ماہرین نے عدالت جانے سے روکا،میری آنکھیں دور دور تک نواز کو جاتا دیکھ رہی ہیں سعد رفیق! کیا کبھی رات کا موازنہ دن سے کیا جاتا ہے تم کہتے ہیں ہمارا معاملہ بھی عدالت میں ہے ہمارا دامن صاف ہے ہم قوم کے سامنے سرخرو ہوں گے شاہ محمود نے کہا کہ کرپٹ نظام کے خلاف کھلاڑی آج بھی کھڑے ہیں اب ہم اس فتح کو مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں ہر پاکستانی کرپٹ نظام اور تخت لاہور سے نجات اور اپنا حق چاہتا ہے۔