شام کے مسلمانوں کا قتل عام اور ظلم فوری طور پر بند کیا جائے۔غلام مصطفےٰ بھٹی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)شام میں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم وبربریت کے خلاف سابق تحصیل نائب ناظم و امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی233 غلام مصطفےٰ بھٹی کی قیادت میں گذشتہ روز ریلی نکالی گئی جو پریس کلب کے باہر آکر اختتام پذیر ہوئی ریلی میں شامل شہباز اکرم، شیخ مون،سلمان بھٹی،ذیشان جاوید،اسد خاں،زین خاں،شہباز بھٹی،محمد سلمان،رضوان بھٹی و دیگر نے شمولیت کی پریس کلب کے باہر مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر امریکہ مردہ آباد اور شام کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے القابا ت لکھے ہوئے تھے مقررین نے اپنی تقریروں میں امریکہ اور اس کے حامی ملکوں کے خلاف سخت غم و غصے کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ شام کے مسلمانوں کا قتل عام اور ظلم فوری طور پر بند کیا جائے۔