پانامہ کیس کے فیصلہ میں وزیر اعظم کی نااہلی پر پیپلز پارٹی کے کارکنان کا احسن سردار بھٹی کی قیادت میں جشن اور آتش بازی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پانامہ لیکس کے فیصلہ کی خوشی میں پیپلز پارٹی تحصیل آفس میں جشن آتش بازی اور مٹھائیاں تقسیم،کارکنان کے بھنگڑے،سپریم کورٹ کی جانب سے پانامہ کیس کے فیصلہ میں وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی پر تحصیل صدر پیپلز پارٹی احسن سردار بھٹی کے دفتر واقع لاری اڈا میں پارٹی کارکنان نے خوشی سے جشن منایا آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا اور کارکنان میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اس موقع پر پیپلز پارٹی کے راہنماﺅں زیارت علی غوری،کیپٹن (ر)محمد اسماعیل،پرویز ندیم،محمود احمد بھٹی،غلام حیدر جٹ،چوہدری عبدالستار،ملک صغیر انجم،فاروق بھٹی،محمد سلیم درزی،ڈپٹی مرزا شوکت،ملک محمد امین،محمد سلیم قریشی،مرزا محمد ارشد اور حاجی غلام محمد سمیت دیگر کارکنان نے بھی شرکت کی۔