کون صادق ہے اور امین ؟ آرٹیکل 62 اور 63 ہیں کیا
لاہور(نیوز رپورٹر)پانامہ کے ہنگامے کے ساتھ ہی آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کا چرچا بھی خوب ہو رہا ہے کون صادق ہے اور امین ہے؟ ہر جگہ یہی سوال موضوعِ بحث ہے۔
آئین کا آرٹیکل باسٹھ کہتا ہے۔
1۔ کوئی ایسا شخص پارلیمنٹ کا رکن رہنے کا اہل نہیں جو پاکستان کا شہری نہ ہو۔
2۔ ضروری ہے کہ رکن پارلیمنٹ اچھے کردار کا مالک ہو۔
3۔ اسلامی تعلیمات کا خاطر خواہ علم رکھتا ہو۔
4۔ اسلام کے مقرر کردہ فرائض کا پابند ہو۔
5۔ اس نے کبھی گناہِ کبیرہ کا ارتکاب نہ کیا ہو۔
6۔ رکن پارلیمنٹ سمجھدار،پارسا،ایماندار،صادق اور امین ہو۔
7۔ عیاش،فضول خرچ اور آوارہ گرد نہ ہو۔
8۔ کسی اخلاقی پستی میں ملوث یا جھوٹی گواہی پر سزا یافتہ نہ ہو۔
آئین کا آرٹیکل تریسٹھ کہتا ہے
1۔ اگر کوئی شخص فاتر العقل ہو یا کسی مجاز عدالت نے اسے ایسا قرار دیا ہو تو وہ پارلیمنٹ کا رکن نہیں رہ سکتا۔
2۔ نظریہ پاکستان اور ملکی سالمیت کیخلاف رائے رکھنے والا شخص بھی رکن پارلیمنٹ رہنے کا اہل نہیں۔
3۔ مسلح افواج اور عدلیہ کی تضحیک کرنے والا شخص بھی آرٹیکل تریسٹھ کے دائرے میں آئے گا۔
4۔ نااہلی کے زمرے میں آنیوالے رکن کیخلاف سپیکر یا چیئرمین سینیٹ معاملہ الیکشن کمیشن کو ریفر کرے گا جو نوے دن میں فیصلہ کرے گا۔
چوہدری اصغر علی جاوید
0333-6287407