صوفی نثار احمد ڈوگر خلیقی نقشبندی اپنے مریدین کے ہمراہ بغداد شریف کے سفر سے واپس بورے والا پہنچ گئے
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)معروف ممتاز و مذہبی شخصیت اور روحانی سکالر خواجہ ابو الحسنات صوفی نثار احمد ڈوگر خلیقی نقشبندی اپنے مریدین کے ہمراہ بغداد شریف کے سفر سے واپس بورے والا پہنچ گئے ہیں،دوران سفر صوفی نثار احمد ڈوگر خلیقی نقشبندی نے اپنے مریدین کے ہمراہ درج ذیل زیارات مقدسہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ،حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؓ،کربلائے معلیٰ حضرت امام حسینؓ،پیغمبران عظام حضرت صالح،حضرت ہود،حضرت امام موسیٰ کاظمؓ،حضرت امام مسلم بن عقیلؓ،حضرت عون محمدؓ اپنے وقت کے جید اولیاء عظام نے حضرت بہلول داناؒ،حضرت جنید بغدایؒ،حضرت سری سقطیؒ،حضرت ذوالنون مصریؒ،حضرت منصور بن حلاجؒ،حضرت ابو بکر شبلیؒ،حضرت بشر حافیؒ اور امام اعظم امام ابو حنیفہؒ پر حاضری کا شرف حاصل ہوا درگاہ حضرت غوث اعظم شیخ عبدالقادر جیلانیؓ کے سجادہ نشین شیخ رشید الدین احمد نے صوفی نثار احمد ڈوگر خلیقی نقشبندی کے روحانی مراتب کا مشاہدہ کرتے ہوئے انکو قادری سلسلہ کی خلافت سے فیض یاب فرمایا صوفی نثار احمد ڈوگر خلیقی نقشبندی نے کہا کہ مقامات مقدسہ اور مشاہیر اسلام ورثہ اسلام ہے اور انکی زیارت سے ذہنی اور روحانی بندگی حاصل ہوتی ہے۔