اسحاق خاکوانی پارٹی میں دھڑے بندی ختم کروانے میں ناکام،آئندہ الیکشن میں پارٹی کو نقصان کا اندیشہ
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پی ٹی آئی کے تنظیمی عہدیداران کی نامزدگی پر بورے والا سمیت ضلع بھر میں پارٹی اندرونی اختلافات کا شکار،اسحاق خان خاکوانی کے خلاف سوشل میڈیا پر شدید درعمل سامنے آنے لگا،اسحاق خاکوانی پارٹی میں دھڑے بندی ختم کروانے میں ناکام،آئندہ الیکشن میں پارٹی کو نقصان کا اندیشہ،تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر اسحاق خاں خاکوانی کی جانب سے ضلع وہاڑی میں نامزد کردہ پارٹی کی مختلف تنظیموں پر درینہ کارکنوں اور یوتھ کے کارکنان میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور اُنکے خلاف پرنٹ میڈیا کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی ان دنوں شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے بورے والا سمیت ضلع بھر میں پارٹی کی دھڑے بندی کھل کر سامنے آ چکی ہے جس میں ایک دھڑا اسحاق خاں خاکوانی کی نامزدگیوں کو درست قرار دے رہا ہے جبکہ دیگر دھڑے جن کو نئی تنظیم سازی میں نظر انداز کرتے ہوئے کسی بھی مشاورت کا حصہ نہ بنایا گیا یہ دھڑے مختلف محاذ پر اسحاق خاں خاکوانی کی مخالفت میں برسر پیکار نظر آ رہے ہیں بورے والا سے سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد جٹ کھل کر اسحاق خاخ خاکوانی پر کڑی تنقید کر رہے ہیں اور آئندہ الیکشن میں اُنکے خلاف میدان میں آنے کا فیصلہ کر چکے ہیں پارٹی کا ایک اور مضبوط نظریاتی دھڑا بھی قیادت کے فیصلوں پر ناراض ہے پارٹی میں موجود اس دھڑے بندی اور اختلافات کو ختم کروانے کے لیے تاحال اسحاق خاں خاکوانی کی جانب سے کوئی عملی اقدام سامنے نہیں آسکا جس سے پی ٹی آئی آئندہ الیکشن میں مشکلات کا شکار ہو سکتی ہے۔