انجمن تاجران ریل بازار کی تنظیم نو،شیخ متین صدر اور حاجی عبدالواحد چیئرمین منتخب

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)انجمن تاجران ریل بازار کی تنظیم نو،شیخ متین صدر اور حاجی عبدالواحد چیئرمین منتخب،نومنتخب عہدیداران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا،تفصیلات کے مطابق مرکزی انجمن تاجران کی ذیلی تنظیم انجمن تاجران عارف بازار کے نئے عہدیداران کا انتخاب کر لیا گیا نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برادری مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں صدر مرکزی انجمن تاجران چوہدری محمد صغیر رامے نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا تقریب میں مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداران حاجی عاشق علی آرائیں،راو¿ق نور محمد،عثمان جمیل بھٹی اور شیخ عابد فاروق بھی موجود تھے جن عہدیداران نے حلف اٹھایا ان میں صدر شیخ عبدالمتین،چیئرمین حاجی عبدالواحد،وائس چیئرمین حاجی محمد شفیق برولہ،وائس چیئرمین چوہدری محمد شفیق،سینئر نائب صدر امجد علی،نائب صدور محمد وقاص،شیخ محمد عثمان،جنرل سیکرٹری محمد فاروق،جوائنٹ سیکرٹری حافظ حیدر علی،سیکرٹری فنانس حاجی سجاد انور،سیکرٹری اطلاعات حسنین نثار جبکہ مجلس عاملہ کیلئے شیخ بلال احمد،سرفراز بھٹی،محمد رضوان،محمد مبشر،محمد شہزاد محمد کاشف،محمد انوار الحق اور محمد ندیم حمزہ شامل تھے۔